بلوچ اسٹوڈنٹس ایجوکیشنل کمیٹی (ایگریکلچر کالج یونٹ) شال زون کا یونٹ باڈی اجلاس زیر صدارت یونٹ آرگنائزر مقصود بلوچ کے منعقد ہوا۔ اجلاس کے مہمان خاص شال زون کے آرگنائزر جاوید بلوچ جب کہ اعزازی مہمان مرکزی آرگنائزنگ ذین بلوچ تھے۔ اجلاس کی کارروائی ڈپٹی یونٹ سیکریٹری نے چلائی ۔
اجلاس میں تنظیمی امور، آئندہ کالائحہ عمل اور سیکریٹری رپورٹ سمیت دیگر ایجنڈے زیرِ بحث رہے۔ ۔
سیکریٹری رپورٹ مقصود بلوچ نے پیش کی جس کے بعد تنقیدی نشست رکھا گیا جہاں ممبران کی جانب سے یونٹ کے ایک سالہ کارگردگی پہ سوال جواب سیشن ہوا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زونل آرگنائزر جاوید بلوچ کا کہنا تھا کہ ایگریکلچر کالج نہ صرف بی ایس ای سی کا مظبوط قلعہ رہا ہے بلکہ یہاں کے طلبا و طالبات کا بلوچ طلبا سیاست میں بھی کلیدی کردار رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یونٹ باڈی میں خواتین ممبران کو شریک کرنا لازمی ہے۔بلوچ خواتین ہمارے جہد میں برابر کی حصے دار ہیں ۔قومی جدوجہد میں خواتین کی شرکت کے بغیر
منزل مقصود تک پہنچنا ناممکن ہے۔
آخر میں مرکزی اور زونل عہدیداران نے نو منتخب عہدیدارون کو مبارکباد پیش کرتے ہوے کہا کہ آج کے نوجوانوں کو محتلف مسائل درپیش ہیں امید کرتے ہیں کہ نو منتخب عہدیداران کمیٹی کے آئیں کی دائرے میں رہتے ہوئے ان کے مسائل حل کریں گے اور نئے اچھے پروگرام کریں گے بلوچ طلباء کے درمیان شعوری فکری تعلیمی سیاسی پروان چڑانے کے ساتھ تعلیمی مسائل پر جد و جہد کر یگی۔ کسی بھی قوم کی ترکی کا راز شعوری فکری اور سیاسی حوالے سے نوجوان نسل میں ہے ۔ کیونکہ یہیں وہ نسل ہوتی ہے جو قوم کے مستقبل کا زامن ہے ۔ نوجوان نسل تعلمی اداروں میں کتاب کی روشنی سے مستفید ہو کر ملک وقوم کے لیے نئی راہیں متعین کرتی ہیں تعیلمی اداروں میں طلباء کی تربیت کے لیے اسٹیڈی سرکل اور پرامن ماحول کا قیام نہایت ہی ضروری ہیں ۔ بلوچ نواجون کو اس وقت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے ۔ اس وقت تمام بلوچ طلبا تنظیموں کا آپس میں اتخاد اور مشترکہ جد جہد کرنا کی ضروت ہیں ۔اور اس قومی پروگرام کو تقویت پہنچائیں گے بلوچ اسٹوڈنٹس ایجوکیشنل کمیٹی ہر وقت اسٹوڈنٹ کی آواز بن کر ابھرا ہے امید کرتے ہیں کہ دوست آگے بھی اس آواز کو بنائے رکھیں گے ۔
No comments:
Post a Comment