BSEC SHALL ZONE

BSEC SHALL ZONE

BALOCH STUDENTS EDUCATIONÀL COMMITTEE

test

Post Top Ad

picture slide

BSEC Slides

Previous Next

Wednesday, July 28, 2021

حال ہی میں سر خاران گورنمنٹ انٹر کالج مسکان قلات میں اسٹوڈنٹس کےلئے لیپ ٹاپ اسکیم اور اسکالرشپ آئے ہوئے ہیں جبکہ لیپ ٹاپ کے حصول کےلیے کمپوٹر ڈپلومہ كی شرط مقرر کر دی گئی

 حال ہی میں سر خاران گورنمنٹ انٹر کالج مسکان قلات میں اسٹوڈنٹس کےلئے لیپ ٹاپ اسکیم اور اسکالرشپ آئے ہوئے ہیں جبکہ لیپ ٹاپ کے حصول کےلیے کمپوٹر ڈپلومہ كی شرط مقرر کر دی گئی ہے کہ جن طلبا کے پاس ڈپلومہ ہے وہ لیپ ٹاپ ک

 مستحق ہیں اور جن کے پاس نہیں ہے وہ لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے اہل نہیں۔ یہ شرط مسکان قلات جیسے پسماندہ علاقے میں تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت اور طلباء اسکیم کو ممکنہ خرد برد کرنے کا خدشہ ہے۔

پچھلے 4 سالوں میں انتظامیہ کی طرف سے کالج کا کمپوٹر لیب بحال نہیں ہوسکا ہے اور مسکان قلات تو اپنی جگہ خاران سٹی میں بھی کوئی ایسا باقاعدہ ادارہ نہیں ہے کہ جہاں پر اسٹوڈنٹس کو کمپیوٹر کے کورسز کروائے جائیں۔ تو ان تمام حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی لیپ ٹاپ کے حصول کےلئے اس طرح کے شرائط لاگو کرنا طلبا کے ساتھ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے۔

گورنمنٹ انٹر کالج مسکان قلات کے تمام اسٹوڈنٹس کا متفقہ مطالبہ ہے کہ لیپ ٹاپ کے حصول کےلئے اس طرح کے غیر ضروری اور غیر موزوں شرائط کو فی الفور ختم کیا جائے اور طلبا میں لیپ ٹاپ کا منصفانہ طریقے سے تقسیم کیا جائے وگرنہ تمام اسٹوڈنٹس کلاس بائی کاٹ اور احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment